اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چکار ضلع جہلم ویلی کے جنگلات میں ٹمبر مافیا کی درختوں کی غیر قانونی کٹائی , جنگلات کی کٹائی سے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپر مراد آباد ڈنگیاں کمبارٹ نمبر 3 تحصیل چکار ضلع جہلم ویلی کے جنگلات میں رات کی تاریکی میں بے دردی سے غیر قانونی درختوں کی کٹائی کی جا ر ہی ہے، جنگلات کی کٹائی سے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے سرکاری اراضی پر جنگلات سے 7 بڑے قیمتی درخت( کائیل) کاٹ لئے گئےہیں جو کہ ریاست اور وہاں کے رہائشیوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے جنگلات کی کٹائی سے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ، اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ رہا ہے، اہل علاقہ نے وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب، سیکرٹری چوہدری محمد فرید سے اپیل کی کہ ٹمپر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقے کے جنگلات کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں






