اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا’ نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک شریک ہیں، پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے نمائش میں شرکت کررہے ہیں بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 سمیت دیگر میزائلوں اور دفاعی سازوسامان بھی نمائش کا حصہ ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی نمائش میں شریک ہوئے

