LOADING

Type to search

National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) نادرا نے تین سال میں 1 لاکھ 95 ہزار کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کیے ‘کارڈز بلاک ہونے کی شرح سندھ اور خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ

Share

اسلام آباد (عباس بیگ مرزا) نادرا نے تین سال میں 1 لاکھ 95 ہزار کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کیے ‘کارڈز بلاک ہونے کی شرح سندھ اور خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ رہی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703 ‘ سندھ میں 49,666 ‘ پنجاب میں 29,852 اور بلوچستان میں 34,990 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5,731 شناختی کارڈزبلاک ہوئے، جبکہ آزاد کشمیر میں 1,410 اور گلگت بلتستان میں 758 شناختی کارڈز پر کارروائی کی گئی ‘ وزارت داخلہ کے مطابق سیکشن 18 کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار 885 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، جبکہ عدالتی احکامات پر 64 ہزار 225 شناختی کارڈز کے خلاف کارروائی ہوئی، گزشتہ تین برسوں کے دوران 46 ہزار سے زائد بلاک شدہ شناختی کارڈز بحال بھی کیے جا چکے ہیں حکام کے مطابق اس وقت بھی 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد شناختی کارڈز تاحال بلاک ہیں اور ان سے متعلق انکوائریز کا عمل جاری ہے، نادرا کا مؤقف ہے کہ یہ شناختی کارڈز غلط معلومات فراہم کرنے اور مقدمات کی عدم پیروی کے باعث بلاک کیے گئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »