LOADING

Type to search

National

ایبٹ آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) ایبٹ آباد میں ہنی ٹریپ کا ہولناک جال بے نقاب، 15 کروڑ تاوان مانگنے والا بین الصوبائی اغواء گینگ گرفتار

Share

ایبٹ آباد میں ہنی ٹریپ کا ہولناک جال بے نقاب، 15 کروڑ تاوان مانگنے والا بین الصوبائی اغواء گینگ گرفتار

ڈی پی او ہارون رشید خان کی قیادت میں پولیس کی شاندار کارروائی، مغوی عبدالعزیز ملانا بحفاظت بازیاب

خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ، زنجیروں میں جکڑی ویڈیو بھیج کر جان سے مارنے کی دھمکیاں، دو مرکزی ملزمان دھر لیے گئے

ایبٹ آباد ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی زیر قیادت اور ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی نگرانی میں ایبٹ آباد پولیس نے ایک بڑی اور سنسنی خیز کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرم میں ملوث بین الصوبائی گینگ کو بے نقاب کر دیا،

ایبٹ آباد ( کرائم رپورٹر ) ایس ایچ او تھانہ میرپور اصغر خان کی کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس نے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی عبدالعزیز ملانا کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس سے ایک شہری نے واٹس ایپ کال کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے والد عبدالعزیز ملانا، جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملتان سے ایبٹ آباد آئے تھے، اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں اور ان کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے۔ اسی دوران نامعلوم نمبر سے مغوی کی زنجیروں میں جکڑی ویڈیو ارسال کر کے 15 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا اور رقم ادا نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے جدید تفتیشی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائیوو بس اڈے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی، جس کی مدد سے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو ٹریس کیا گیا۔ اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے عثمان آباد میں کامیاب چھاپہ مارا گیا جہاں سے دو مرکزی ملزمان وسیم عباس اور بی بی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ واردات ایک منظم بین الصوبائی گینگ نے انجام دی، جس میں شامل خاتون نے مغوی کو ہنی ٹریپ کے ذریعے جال میں پھنسا کر اپنے ساتھیوں کے حوالے کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف دفعہ 365-A کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایبٹ آباد پولیس کی اس بروقت، جرات مندانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو شہری حلقوں میں زبردست سراہا جا رہا ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »