LOADING

Type to search

Islamabad National Uncategorized

گوجر خان (ڈیجیٹل پوسٹ) گوجر خان پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے والے کو ساتھی سمیت گرفتار لیا

Share

گوجر خان (ڈیجیٹل پوسٹ) گوجر خان پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے والے کو ساتھی سمیت گرفتار لیا مدعیہ کے مطابق زیر حراست شخص نے ساتھی کے ساتھ ملکر اسے شوہر کے خلاف بھڑکایا اور شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل زیادتی کی گجر خان پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،پولیس کو اپنے بیان میں مدعیہ صائمہ توقیر نے بتایا کہ وہ نئی آبادی وارڈ نمبر7 گجر خان کی رہائشی ہے ،مدعیہ کی شادی محمد ارسلان کے ساتھ اپریل 2015 میں ہوئی اور اسکے دو بچے بیٹا 10سال اور چار سال کی بیٹی ہے، ملک کامران افتخار جو کہ میرے خاوند کا قریبی دوست تھا ہمارے گھر آتا رہتا تھا اور عرصہ پانچ سال سے ملک کامران مدعیہ کو اسے شوہر ارسلان کے خلاف مسلسل بھڑکانے کی کوششوں میں تھا، اور کہتا تھا کہ تمہارا خاوند تم سے پیار نہیں کرتا میں تمہیں پسند کرتا ہوں اور شادی کر کے عزت سے رکھنا چاہتا ہوں زیر حراست شخص نے مجھے ورغلا کر تعلقات استوار کر لیے اور شوہر ارسلان کو اپنے ساتھی شیخ نفیس کے ساتھ اسلام آباد روانہ کر کے گھر آ گیا مدعیہ کی جانب سے مزاحمت اور انکار پر افتخار نے پستول دکھا کر زبردستی زیادتی کی اور مدعیہ کو بار بار دھمکی دیتا رہا کہ وہ ارسلان کو ساری حقیقت بتا دے گا، میسج بھی دکھا دے گا اور یوں مدعیہ کو مجبور کر کے تعلقات برقرار کر لیے، ملک کامران افتخار مدعیہ اور اسکے کے بچوں کو گھمانے پھرانے کے بہانے شوہر سے جھوٹ بولتا تھا کہ ساتھ اسکے بچے بھی جائیں گے تقریبا تین ماہ قبل دن کے وقت اچانک سے ملک کامران افتخار زبردستی کی نیت سے پھر میرے گھر آیا جس پر مدعیہ نے منت سماجت کیساتھ بتایا کہ وہ حاملہ ہے جس پہ افتخار آگ بگولہ ہو گیا اور گالیاں دینے لگا اور دھمکی دیتے ہوئے کہنے لگا کہ اب تمہارا وہ حشر کروں گا کہ زمانہ دیکھے گا جسکے بعد زیر حراست شخص نے میرے شوہر ارسلان سمیت باقی سب کے سامنے میری برہنہ تصاویر اور ویڈیوز جو اسنے دھوکہ دیہی سے بنائی تھیں دکھانا شروع کر دیں اور کہنے لگا کہ اب وڈیوز اور تصویریں سارا زمانہ دیکھے گا میں انہیں فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پہ ڈال دوں گا جس پر میرے شوہر نے گھر آکر استفسار کیا تو اسے بتایا کہ مذکورہ شخص تم سے دوستی کی آڑ میں مجھے جھانسہ دیکر زبردستی جسمانی تعلقات بنائے پھر بار بار زیادتی کرتا رہا اور طلاق کرانے کی دھمکی دیتا رہا ، مدعیہ کے مطابق ملک کامران نے اسکی تصاویر اور وڈیوز اپنے ساتھی شیخ نفیس کو بھی دے رکھی ہیں جو انہیں ہر کسی کو دکھاتا پھر رہا ہے اور کہتا ہے کہ وہ میری تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کریں گے جس کے بعد میرا خاندان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا مدعیہ کے ساتھ ملک کامران نے شیخ نفیس وغیرہ کے ساتھ ملکر شادی کے نام پر دھوکہ دیہی کرتے ہوئے اسکے ساتھ زنا کیا اور برہنہ تصاویر کے زریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گجر خان پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا لیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »