راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او ریس کورس چوھدری جمیل کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی اہم پیشرفت
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ)(مظہر شاہ)ایس ایچ او ریس کورس چوھدری جمیل کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی اہم پیشرفت ۔ پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش میں 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مالیت کے 30 تولہ مسروقہ طلائی زیورات، رقم 16 لاکھ 63 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش میں اہم پیشرفت، تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتاردو ڈاکوؤں سے1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مالیت کے 30 تولہ مسروقہ طلائی زیورات،رقم 16 لاکھ 63 ہزار روپے برآمدکرلی، زیر حراست ڈاکوؤں سے مسروقہ لیپ ٹاپ،راڈو گھڑی و موٹر سائیکل،آلات نقب زنی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، زیر حراست افراد نے دوران تفتیش ڈکیتی اور چوری و نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، زیر حراست افراد کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی، زیر حراست افراد کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

