اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر پابندیوں کا دائرہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ)(عباس بیگ مرزا) بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے بھارت میں مزید 3 اہم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز عارضی طور پر بند کرنےکا اعلان کردیا’ بھارتی شہریوں کیلئے کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں’ بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کے مطابق کولکتہ میں بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں جبکہ ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر تمام ویزوں کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں

