اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) شیخ فواد اکرم پر قاتلانہ حملہ سے تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، زاہد اقبال چوھدری
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) شیخ فواد اکرم پر قاتلانہ حملہ سے تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، زاہد اقبال چوھدری واقعہ کی آزادانہ تفتیش یقینی بنائی جائے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی سابق صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ فواد پر قاتلانہ حملہ سے ملک بھر کی تاجر برادری میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ حملہ میں ایک معصوم انسانی جان کا ضیاع بھی ہوا۔ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ، آزادانہ انکوائری کرکے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
یہ مطالبہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے سابق نائب صدر زاھد اقبال چوھدری نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے حملہ میں جاں بحق شخص کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور شیخ فواد کو یقین دلایا کہ ملک بھر کی تاجر برادری اور نمائندہ تنظیمات ان کے ساتھ ہیں –
زاہد اقبال چوھدری نے کہا کہ شیخ فواد اکرم پاکستان کے تجارتی ، صنعتی اور کاروباری حلقوں کے سب سے بڑے نمائندہ ادارے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ہیں ،ان پر حملہ سے تاجر برادری کے تحفظ پر سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے شیخ فواد اکرم کو سیکورٹی فراھم کی جائے – یاد رہے شیخ فواد اکرم پر گزشتہ دنوں مسلح افراد نے جھنگ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انکے پیٹرول پمپ کے ایک ملازم جاں بحق جبکہ تین دیگر ملازمین شدید زخمی ھو گئے تھے –

