اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کیلئے خوشخبری ،سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل میں رکنیت مل گئی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ)(عباس بیگ مرزا) پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کیلئے خوشخبری ،سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل میں رکنیت مل گئی، سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اہم ذیلی ادارہ ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل میں شمولیت پاکستان کی ایوی ایشن کیلئے اعزاز ہے، عالمی سول ایوی ایشن کے حکام سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کورسز کرانے آتے ہیں۔انسٹیٹیوٹ میں ایوی ایشن سے متعلق 208 بین الاقوامی معیار کے تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیں، 48 سے زائد ممالک کے سول ایوی ایشن ماہرین انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن افسران و عملے کیلئے تربیتی کورسز لازمی ہیں، ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل میں 170 ممالک رکن ہیں، حکومت نے ایوی ایشن شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے وزارت دفاع کو ٹاسک دے رکھا ہے

