LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس پولیس عوام کی خدمت کے لئے پر عزم ۔آئی جی نے سال 2026 کو “پبلک سروس ڈیلیوری کا سال” قرار دے دیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پولیس عوام کی خدمت کے لئے پر عزم ۔آئی جی نے سال 2026 کو “پبلک سروس ڈیلیوری کا سال” قرار دے دیا،
اب ہر شہری کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف فراہم کیا جائے گا ،اسلام آباد پولیس باعزت اور مہذب رویہ، شفاف نظام اور جدید پولیسنگ کے ذریعے عوام کا اعتماد مزید مضبوط کرے گی، اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ ،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق ،،ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر ،،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شعیب مسعود نے شرکت کی، اسلام آباد پولیس آئی جی اسلام آباد کی زیر کمان عوام کی خدمت کے لئے پر عزم ہے ۔اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کو “پبلک سروس ڈیلیوری کا سال” قرار دے دیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اب ہر شہری کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف فراہم کیا جائے گا ،اسلام آباد پولیس باعزت اور مہذب رویہ، شفاف نظام اور جدید پولیسنگ کے ذریعے عوام کا اعتماد مزید مضبوط کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے اسلام آباد پولیس کے تمام دفاتر اور تھانہ جات 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ہر شکایت اور ہر درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر شفاف انکوائری اور تفتیش یقینی بنائی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ تھانوں میں خوش اخلاق، پیشہ ور اور مددگار پولیس اسٹاف شہریوں کی خدمت کے لئے موجود ہوگاجبکہ شہریوں کے مسائل فوری طور پر سنے جائیں گے اور فوری حل فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت اور وسائل کی بچت کے لئے ہر زون میں مصالحتی کمیٹیوں کے دفاتر فعال ہیں جہاں چھوٹے نوعیت کے تنازعات کو پرامن، بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کیا جا تا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتی ہے۔اسلام آباد پولیس خدمت، تحفظ اور انصاف کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »