کراچی (ڈٰیجیٹل پوسٹ) ٹی ایم سی سہراب گوٹھ اغواء برائے تاوان اقدام قتل کا نامزد ملزم لالا رحیم ٹاؤن چیئرمین تعینات
Share
لالا رحیم کی ذاتی کمپنی غیر قانونی کوٹیشنز بنانے میں بھی ملوث
سرجانی تھانے سپرہائی وے اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر تھانوں میں رحیم پر چھ مقدمات درج ہیں
اقدام قتل اغواء برائے تاوان ملزم ٹاؤن چیئرمین کے عہدے پر برجمان ہے
او زی ٹی کی رقم سے بھاری ادائیگیاں من پسند کمپنیوں کی کی گئیں۔
ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی ساکھ تباہ ٹاؤن یرغمال سفارشی کلچر عام
کراچی (نمائندہ خصوصی) ٹی ایم سی سہراب گوٹھ میں اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل کا نامزد ملزم لالا رحیم ٹاؤن چیئرمین کے عہدے پر تعینات تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی سہراب گوٹھ میں من پسند سیپرا اور کوٹیشن کی بھرمار کر دی۔ لالا رحیم کی ذاتی کمپنی غیر قانونی سیپرا اور کوٹیشن بنانے میں ملوث ہے۔ٹاؤن چیئرمین لالا رحیم پر سرجانی تھانے سپرہائی وے اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر تھانوں میں چھ مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی آر نمبر 524/20 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ نمبر 590/21 ، 100/2024 تھانہ سپرہائی وے میں اور دیگر مقدمات تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقدام قتل اغواء برائے تاوان کے نامزد ملزم لالارحیم ٹاؤن چیئرمین کے حیثیت سے من مانیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بلڈر مافیا سے کروڑوں روپے بھتہ وصولی میں بھی اپنا کردار اداکرچکے ہیں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرا اٹھانے کا کام سرانجام دے رہاہے مگر کچرے کے چالان بھی ٹاؤن انتظامیہ جاری کررہی ہے۔ لالا رحیم نے رشوت خوری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ٹی ایم سی سہراب گوٹھ میں اوزی ٹی کی رقم سے بھاری ادائیگیاں من پسند کمپنیوں کی جارہی ہیں کرپٹ راشی لالا رحیم نے ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی ساکھ تباہ کردی ٹاؤن یرغمال سفارشی کلچر عام ہوچکا ہے۔ اندھیر نگری چوپٹ راج والا سسٹم ہے۔

