فتح جنگ(ڈیجیٹل پوسٹ) بھتہ خوری الزام میں گرفتار ملزم قدیر عرف قدیر سے دوران تفتش پسٹل برامد کرلیا گیا
Share
فتح جنگ (سٹاف رپورٹر) بھتہ خوری الزام میں گرفتار ملزم قدیر عرف قدیر سے دوران تفتش پسٹل برامد کرلیا گیا ھے۔ ناجائز اسلحہ کی ایک اور ایف آئی ار درج۔ عرالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کے خلاف رجسٹری محرر فتح جنگ کی مدعیت میں تھانہ فتح جنگ پولیس نے ایف آئی ار درج کی تھی۔ ملزم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھا۔ دوران تفتیش پولیس نے 30 بور پسٹل برامد کرلیا۔ جس کا لائسنس پیش نہ کرسکنے کی وجہ سے ملزم کے خلاف 13/20/65 کی ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئ۔۔ 4 روز ریمانڈ مکمل ھونے پر ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔ مقامی شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سردار غیاث گل خان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے فتح خوری کے خلاف سخت ایکشن لیا یہ اقدام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ھے وہ پنجاب کو بھتہ خوری سے پاک دیکھنا چاھتی ھیں

