LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) پیسے کی چمک | چیف کمشنر اسلام آباد آفس کے سامنے سبزہ زار پر بنے ہفتہ وار بازار کی غیر قانونی توسیع جاری | انتظامیہ کو سانپ سونگھ گیا

Share

پیسے کی چمک

چیف کمشنر اسلام آباد آفس کے سامنے سبزہ زار پر بنے ہفتہ وار بازار کی غیر قانونی توسیع جاری

انتظامیہ کو سانپ سونگھ گیا

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بطور عارضی/اضافی ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی تقرری کے دوران غیر قانونی توسیع رکوا کر سامان ضبط کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے

غیر قانونی عارضی توسیع میں ملوث قبضہ مافیا ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کا قریبی عزیز ہونے کا دعویدار ہائیکورٹ بازار توسیع کو عدالتی احکامات سے مشروط قرار دے چکی

قبضہ مافیا گرین بیلٹ پر غیر قانونی اسٹالز بنا کر لاکھوں روپے میں فروخت کر رہے ہیں انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے بھی توسیع کو غیر قانونی قرار دے چکا

چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر چند ماہ قبل لگائے گئے قیمتی پودے تلف کرکہ گرین بیلٹ پر تعمیرات شروع کر دیں

تین سے چار لاکھ روپے میں اسٹالز خرید رہے ہیں مہینے میں بارہ دن بازار لگتا ہے حکومت غریبوں کو مفت اسٹالز فراہم کرے۔شہری

اوپر سے احکامات ہیں توسیع غیر قانونی ہے لیکن روک نہیں سکتے،ایم سی آئی،سی ڈی اے،ڈی ایم اے متعلقہ افسران کا موقف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد دفتر کے سامنے سبزہ زار پر قائم ہفتہ وار سستے بازار کی غیر قانونی توسیع جاری ہے،قبضہ مافیا جی ٹین اور جی الیون ون کے درمیان گرین بیلٹ پر اضافی اسٹالز بنا کر سادہ لوح شہریوں کو بھاری رقوم پر فروخت کر رہے ہیں ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ ٹیم وزٹ کے دوران گرین بیلٹ پر شامیانے لگا علاقے کو کارڈن آف دیکھا گیا اور شامیانے کے دوسری جانب چند مزدور بانس استعمال کرتے ہوئے اسٹالز بنانے میں مصروف نظر آئے جن سے ضروری اجازت نامے بھی طلب کیئے گئے جس پر انہوں نے چند غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی فوٹو کاپیز کی تصاویر دکھاتے رہے،رانا عمران نامی کنٹریکٹر نے بتایا کہ انکا تعلق ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے آبائی علاقے سے ہے ہمیں روزی روٹی کمانے دیں،یاد رہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے چند ماہ قبل بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی عارضی/اضافی تقرری کے دوران بازار کی غیر قانونی توسیع کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کیئے تھے جس کے بعد سی ڈی اے/ایم سی آئی،انفورسمنٹ،انکروچمنٹ، ڈی ایم اے ٹیموں نے گرین بیلٹ کو واہ گزار کروایا تھا اور ان اداروں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر کاروائی کو ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائی قرار دیکر خوب داد سمیٹی تھی سی ڈی اے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی ماحولیاتی تحفظ پالیسی لاگو ہونے کے بعد گرین بیلٹس پر تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیکر جی ٹین بازار کی توسیع کو غیر قانونی قرار دے چکا تاہم ایم سی آئی میں ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلی کے بعد غیر قانونی بازار کی توسیع شروع کر دی گئی ہے،ڈیجیٹل پوسٹ ٹیم نے شہریوں سے اسٹالز کی خریدوفروخت سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ روزگار کیلئے جگہ نہیں ہے ہفتہ وار سستے بازار میں بنائے جا رہے 200 اسٹالز تین سے چار لاکھ میں فروخت کیئے جا رہے ہیں حکومت کو اسٹالز غریب افراد میں مفت تقسیم کرنے چاہئیے،سی ڈی اے/ایم سی آئی،ڈی ایم اے کے متعلقہ افسران سے موقف لیا گیا تو انہوں نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اوپر سے احکامات ہیں بازار غیر قانونی ہے لیکن کاروائی نہیں کر سکتے،ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی/ڈرئیکٹر ڈی ایم اے سمیت کوئی بھی ذمہ دار موقف دینا چاہے تو من و عن شائع کیا جائے گا

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 2019 میں جی ٹین ہفتہ وار بازار کی توسیع پر اعتراضات سے متعلق خط کا عکس

سابق عارضی/اضافی ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی موجودہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے احکامات پر چند ماہ پہلے بازار کی غیر قانونی توسیع کے خلاف کیئے گئے آپریشن کی تصویری جھلکیاں

چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے تین سو میٹر فاصلے پر سستے ہفتہ وار بازار کی غیر قانونی توسیع کے مناظر،جہاں مزدور بانس کے زریعے بڑے پیمانے پر اسٹالز تعمیر کر رہے ہیں،

غیر قانونی توسیع میں ملوث قبضہ مافیا سرغنہ رانا عمران ڈیجیٹل پوسٹ کو موقف دیتے ہوئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »