LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو پلان بی اور سی موجود ہے، حافظ نعیم

Share

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں عوام سے اتحاد کرلیا ہے اور انہی سے مل کر دھرنا دیں گے، اسلام آباد جلاو گھیراو کیلئے نہیں اپنا حق لینے جا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور جانے کا راستہ بھی نہ ملے، دھرنے پر بیٹھیں گے اٹھنے کی صرف ایک شرط ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں دوبارہ الیکشن کراو تاکہ نئے الیکشن پر نئی ڈیل ہو، جب فارم 45 موجود ہے تو کیوں الیکشن کروائیں، عوام کے حق کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے، حکومتی ہتھکنڈوں کے عادی ہیں، جماعت اسلامی کے پاس پلان بی اور سی بھی موجود ہے لیکن وہ دھرنے میں بیٹھ کر اعلان کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے، فوج اور بیوروکریسی عوام سے ہوتے ہیں، ہمیں امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں، راولپنڈی اور اسلام والے سب اداروں کو تعاون کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ٹیکسوں میں ظالمانہ اضافے اور مہنگی بجلی و گیس کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »