LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) عمران خان نے عمرایوب کا استعفی مسترد کر دیا، ملاقات کیلئے طلب

Share

بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب کا استعفی مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لیے طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کی قراردادوں کی توثیق کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے کٹھن وقت میں کام کیا، یہ 8 فروری کے ہیرو ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمرایوب کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »