LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

لاہور(ڈیجیٹل پوسٹ) اشتعال انگریز گفتگو کیس: جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

Share

انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مسلم لیگ (ن )کے رہنماوں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگریز گفتگو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔
تھانہ گرین ٹان پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کیا تھا جبکہ دونوں لیگی رہنماں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے گئے۔
عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »