LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

راولپنڈی | گوجر خان (ڈیجیٹل پوسٹ) آٹھ کڑوڑ روپے میں تین پلیٹر خریدے اب پتا چلا سوسائٹی غیر قانونی ہے مالکان میگا سٹی سے رابطہ نہیں ہو رہا کہاں جائیں۔کاروباری شخصیت کی فریاد  

Share
غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان
نوسرباز تتربتر دفاتر بند متاثرین رل گئے۔
ملزمان نام ECL میں ڈالے جائیں
8 کڑوڑ روپے میں تین پلیٹر خریدے اب پتا چلا سوسائٹی غیر قانونی ہے مالکان میگا سٹی سے رابطہ نہیں ہو رہا کہاں جائیں۔کاروباری شخصیت کی فریاد 
 بحریہ ٹاون راولپنڈی اور گوجر خان سائٹ آفس میں ملازمین مالکان سے رابطہ کرکہ رقم واپسی کی یقین دہانی کراتے ہیں بار بار چکر لگانے پر مجبور ہیں۔متاثرین
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی میگا سٹی گوجر خان کے متاثرین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں،بڑی تعداد میں شہری،کاروباری شخصیات میگا سٹی بحریہ ٹاون فیز 7 سیون راولپنڈی دفتر سے اپنی رقوم کی واپسی کیلئے خوار ہو رہے ہیں،ایک کاروباری شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ کو بتایا 8 کڑوڑ روپے میں تین پلیٹر خریدے تمام ادائیگی میگا سٹی دفتر واقع بحریہ ٹاون راولپنڈی میں کی،سرمایہ کاری سے قبل میگا سٹی انتظامیہ نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے منظوری کا دعوٰی کیا اور مجھے ایک پمفلٹ بھی دیا جس میں سوسائٹی کے ایل او پی منظور ہونے کا یقین دہانی کرائی گئی تھی اسی بنیاد پر میگا سٹی میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تاہم اب پتا چلا سوسائٹی کا ایل او پی منظور نہیں ہوا نہ ہی این او سی حاصل کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ  میگا سٹی انتظامیہ نے منصوبے کو بحریہ ٹاون کے کنٹری ہیڈ شاہد قریشی کی ملکیت قرار دیا جو بڑے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر ہیں اعتماد اور پرکشش منافع کی لالچ دیکر جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا رقم ڈوب جانے کے خوف سے ملزمان کے خلاف کسی بھی فورم پر شکایت درج کرانے سے بھی قاصر ہوں گزشتہ دس روز سے سوسائٹی دفتر کے چکر لگا رہا ہوں لیکن مالکان میگا سٹی سے ملاقات نہیں ہو ہورہی ملازمین کا کہنا ہے تمام پارٹنرز بیرون ملک ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد رقم واپسی کیلئے روزانہ میگا سٹی بحریہ ٹاون فیز 7 اور  گوجر خان سائٹ آفس کے چکر لگا رہی ہے جنہیں مالکان کے بیرون ملک سے لوٹنے پر رقم واپسی کی تسلی”لولی پاپ” دیکر واپس بھیج دیا جاتا ہے متاثرین میگا سٹی نے روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ کو بتایا نوسرباز گروہ نے غیر قانونی پراجیکٹ کے ذریعے ہزاروں شہریوں کو لوٹا ہے بحریہ ٹاون کے کنٹری ہیڈ شاہد قریشی کو منصوبے کا اصل مالک قرار دیکر اعتماد میں لیا گیا بکنگ سے قبل حکومتی اداروں سے  تمام این او سی حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی سوشل میڈیا اور ہورڈنگز بورڈز پر تشہیر کے دوران ایل او پی منظور ہونے کے دعوے کیئے گئے اب روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ کے ذریعے حقیقت آشکار ہو گئی آر ڈی اے بھی میگا سٹی کو غیر قانونی قرار دے رہا ہے اب رقوم واپسی کیلئے کس کے پاس جائیں؟ پولیس اسٹیشن،نیب اور ایف آئی اے درخواستوں پر رقم ڈوب جانے کا خدشہ ہے وزیر اعلی پنجاب چیف کمشنر راولپنڈی سے درخواست ہے نوسرباز گروہ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر متاثرین کی رقم واپس کیجائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »