اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ)جمعرات9 نومبر کی چھٹی منسوخ
Share
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ جاری مذاکرات کی وجہ سے وزارت خزانہ میں 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارت کے افسران اور عملہ کی 9 نومبر کی سرکاری چھٹی منسوخ کردی۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کی وجہ سے 9 نومبر کو وزارت خزانہ معمول کے مطابق کام ہوگا۔ تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اور ونگز کے سربراہان کو اپنی اور ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 16 نومبر تک جاری رہیں گے۔

