LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

راولپنڈی (گوجر خان ) میگا سٹی گوجر خان قبضہ مافیا، مقامی افراد کی 400 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ نکلا

Share

ضلعی ریونیو ڈیپارٹمنٹ ملوث

سپریم کورٹ احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاملات مفاد عامہ،تالاب،پانی کی گزرگاہ پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے

میگا سٹی کا صرف 15 فیصد رقبہ مسہ کسوال میں ہے موضع جارو رتیال میں زمینوں پر قبضے برقرار رکھنے کیلئے ریکارڈ میں ردوبدل کی کوشش کی جا رہی ہے۔متاثرین

اراضی مالکان کو 4 نومبر کیلئے نوٹسز جاری کیئے گئے قبضہ گروہ نشادہی کا عمل روکنے کیلئے سرگرم،زمین ردوبدل کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔متاثرین

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)میگا سٹی گوجر خان نے موضع جارو رتیال میں جدی مالکان کی چار سو کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کر لیا ہے متاثرین نے روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا قبضہ گروہ نے بزور طاقت ریاستی اداروں پولیس اور انتظامیہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی پشت پناہی سے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہے۔قبضہ گروہ علاقے میں مسلح افراد تعینات کرکہ دن رات ہماری جدی ملکیتی اراضی،شاملات مفاد عامہ،تالاب اور پانی کے سرکاری راستوں پر قبضہ کر رہے ہیں انہوں نے بتایا موہڑہ میال کے رہائشی عبدالرحیم علوی کی 100 کنال،فیصل 100 کنال،شوکت 55 کنال،صابر 50 کنال،محمد آزاد 50 کنال،محمد اسلم 40 کنال،دلدار 27 کنال،مہربان 25 کنال،صابر 25 کنال عبدالرحمان 22 کنال اور جنید کی 18 کنال اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے مذکورہ بالا تمام افراد مقامی رہائشی ہیں،قبضہ گروہ شاملات مفاد عامہ،چراہ گاہوں سمیت سرکاری زمین پر بھی قبضہ کر رہا ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ طاقتور گروہ کو ناجائز قبضے میں سہولت فراہم کر رہی ہے متاثرین میگا

              

  سٹی گوجر خان نے ڈپٹی کمشنر،سی پی او ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی اسٹنٹ کمشنر گوجر خان تحصیلدار گوجر خان سے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے متاثرین نے بتایا موہڑہ میال اور قریبی علاقوں میں ہر گھر میں ایک غازی ہے جبکہ شہداء کے وارثین بھی یہاں اپنی جدی زمینوں پر رہائش پذیر ہیں آرمی چیف انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں ظالموں کا سخت احتساب یقینی بنایا جائے انہوں وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ سے نشاندہی کے روز امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے علاقے میں رینجرز تعینات کرنے اور تمام افراد کو غیر مسلح رکھنے کیلئے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے،میگا سٹی گوجر خان مالکان شیخ طیب العزیز بلڈرز،مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز چوہدری قیصر ٹائیکون بلڈرز نے مقامی افراد کی زمینوں پر قبضہ کرکے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے ایل او پی منظور ہوئے بغیر این او سی حاصل کیئے فراڈ منصوبے کے ذریعے مقامی شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری منافع کا لالچ دیکر ہزاروں فائلیں فروخت کرکہ اربوں روپے لوٹے اور رقم غیر قانونی راستوں منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دی راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے آر ڈی اے ویب سائٹ پر میگا سٹی گوجر خان تاحال غیر منظور ہے،ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ کے احکامات پر گزشتہ روز بھی نوٹس کے ذریعے ہاوسنگ سوسائٹیز میں فائلز کی خریدوفروخت کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے اور یوٹیبورز،رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیوں کو تمام غیر قانونی منصوبوں سے متعلق تشہیری مواد فوری طور پر ہٹا کر گمراہ کن مواد شیئر کرنے پر عوام الناس سے معذرت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں وگرنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »