راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ سول لائنز، تھانہ دھمیال، تھانہ صدر بیرونی اور تھانہ کلر سیداں کے علاقوں میں 6 پولیس مقابلوں کے دوران دو خطرناک ملزمان ہلاک، 4 خطرناک و مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل، ساڑھے چار کلو سے زائد منشیات برآمد اور مسروقہ رقم 4 لاکھ روپے و موبائل فون برآمد، کلرسیداں کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم افتخار ہلاک ہوا، ملزم افتخار ضرر اور منشیات کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، صدر بیرونی کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا خطرناک ملزم اظہر ہلاک ، عیسی خان اور اسامہ زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ملزمان ڈکیتی، وہیکلز چوری، اسلحہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں تھانہ دھمیال کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم عبد الواجد زخمی حالت میں گرفتار ہوا ملزم عبد الواجد ڈکیتی اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم سعید وزیر زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ ملزم سعید وزیر سٹریٹ کرائم اور چوری و نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

