LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کی کارروائی — PIMS کا استعمال شدہ طبی فضلہ تلف کرنے کے بجائے فروخت کرنے کا انکشاف، 4272 کلوگرام خطرناک طبی مواد برآمد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کی کارروائی — PIMS کا استعمال شدہ طبی فضلہ تلف کرنے کے بجائے فروخت کرنے کا انکشاف، 4272 کلوگرام خطرناک طبی مواد برآمد

اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے PIMS سے پیدا ہونے والے استعمال شدہ طبی فضلے کی غیر قانونی خرید و فروخت کے سنگین الزام پر تحقیقات کے بعد چھاپہ مارا اور 4272 کلوگرام خطرناک طبی مواد برآمد کر کے موقع پر تلف کرا دیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ PIMS کے طبی فضلے کو تلف کرنے کا ٹھیکہ ایک کمپنی “چوہدری نور زمان اینڈ کمپنی” کو دیا گیا تھا۔ کمپنی اس فضلے کو خود یا تھرڈ پارٹی کے ذریعے انسینریٹ کرنے اور PIMS کو تلفی کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی پابند تھی۔ تاہم تحقیقات میں یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ کمپنی اور PIMS کے بعض افسران و اہلکاروں نے ملی بھگت سے یہ فضلہ تلف کرنے کے بجائے لاہور کے 5 ٹی بند روڈ پر غیر قانونی طور پر فروخت کیا اور استعمال میں لایا جاتا رہا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی سی کی نگرانی میں اے سی سی کی ٹیم نے دورانِ تحقیقات لاہور کے 5 ٹی بند روڈ پر اس مقام کی نشاندہی کی جہاں استعمال شدہ طبی فضلہ فروخت کیا جا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران موقع پر EPA کی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا، جنہوں نے معائنے کے بعد تصدیق کی کہ یہ فضلہ غیر قانونی طریقے سے استعمال کیا جا رہا تھا اور اسے تلف کرنے کے بجائے دوبارہ استعمال میں لایا جا رہا تھا۔ PIMS ہسپتال کی مہروں اور نشانات سے آراستہ 4272 کلوگرام خطرناک طبی مواد برآمد ہوا، جسے ایف آئی اے کی ہدایت پر EPA کے ذریعے موقع پر انسینریٹ کرا دیا گیا۔ مستفید ہونے والے افراد کے مالی ریکارڈ سے طبی فضلے کی غیر قانونی خرید و فروخت کے شواہد بھی حاصل ہوئے۔

یہ چھاپہ اس لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ استعمال شدہ طبی فضلے کی دوبارہ پروسیسنگ اور پلاسٹک مصنوعات میں استعمال سے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض پھیلنے کا سنگین خطرہ لاحق تھا، جو عوامی صحت کے لیے ایک خاموش مگر مہلک خطرہ تھا۔

ملزمان کے خلاف دفعات 34، 109، 270، 409 تعزیرات پاکستان بمع دفعہ 5(2) قانون انسداد رشوت ستانی 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی تحقیقات ایس آئی شہریار سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

#FIAIslamabadZone #FIA #ACC #PIMS #MedicalWaste #PublicHealth #EPA #AntiCorruption #HealthCrime

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »