LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 منشیات سپلائر گرفتار

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 9 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 2 کلو 875 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 400گرام چرس برآمد کی، گوجرخان پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »