LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی کی کھلی کچہری، ویزا فراڈ متاثرین کی شکایات سنی گئیں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی کی کھلی کچہری، ویزا فراڈ متاثرین کی شکایات سنی گئیں

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی راولپنڈی ندیم ظفر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں ویزا فراڈ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار شہریوں کی شکایات براہِ راست سنی گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی انکوائریوں اور مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا، جبکہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے متاثرین کی داد رسی اور انصاف تک براہِ راست رسائی کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ویزا فراڈ کی روک تھام اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے عوامی رابطہ پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »