کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز لاشاری کی نومنتخب عہدیداران پاکستان کارڈیک سوسائٹی کو مبارکباد، کامیاب کارڈیوکون کے انعقاد پر ڈاکٹر اختر بندیشہ اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین، کارڈیوکون 2029 کراچی میں منعقد کرنے کا اعلان.
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) کے چیئرمین شعبہ امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز لاشاری نے پاکستان کارڈیک سوسائٹی (پی سی ایس) کے نومنتخب صدر ڈاکٹر جلال الدین کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے ڈاکٹر عابد کو نائب صدر اور ڈاکٹر راجیش کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی اس کے علاوہ ڈاکٹر اختر بندیشہ اور ان کی پوری ٹیم کو اسلام آباد میں کامیاب، منظم اور بہترین انداز میں کارڈیوکون منعقد کرنے پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر اختر بندیشہ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز لاشاری نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام ماہرینِ امراضِ قلب، ڈاکٹروں محققین، طبی ماہرین اور شرکاء کی علمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی قومی کانفرنسز طبی تعلیم، جدید تحقیق، تجربات کے تبادلے اور امراضِ قلب کے علاج میں بہتری کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کارڈیک سوسائٹی کی قیادت، عہدیداران، اراکین اور تمام ساتھیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے سال 2029 میں کارڈیوکون کراچی میں منعقد کرنے کے لیے ان کی حمایت اور اعتماد کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ کراچی میں کارڈیوکون 2029 کا انعقاد ان کے لیے باعثِ اعزاز اور ایک اہم ذمہ داری ہے۔ وہ اپنی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے اس کانفرنس کو کامیاب، یادگار اور بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے، تاکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے آنے والے ماہرینِ امراضِ قلب کو علمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کا بہترین موقع فراہم کیا جا سکےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کارڈیوکون 2029 کے ذریعے پاکستان میں امراضِ قلب کے شعبے میں طبی تعلیم، تحقیق، پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور علاج معالجے کے معیار کو مزید فروغ دیا جائے گاپروفیسر ڈاکٹر محمد نواز لاشاری
چیئرمین شعبہ امراضِ قلب، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکنوینر، کارڈیوکون 2029، کراچی

