اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فخرِ راجپوت رانا خالد روکھڑی اے ایس آئی سے سب انسپکٹر ترقیاب، فرض شناسی اور جرائم کے خلاف مؤثر کارکردگی کا اعتراف
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے فرض شناس، محنتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسر رانا خالد روکھڑی اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے سے ترقی پا کر سب انسپکٹر بن گئے۔ ان کی ترقی کو محنت، دیانت داری، فرض شناسی اور محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عزم کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے رانا خالد روکھڑی گزشتہ ایک سال سے تھانہ بہارہ کہو میں تعینات ہیں، جہاں وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں تھانہ بہارہ کہو میں تعیناتی کے دوران رانا خالد روکھڑی نے چوری، منشیات فروشی، بھتہ خوری، قتل و غارت، اشتہاری ملزمان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مؤثر کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ ان کی جرائم کے خلاف متحرک حکمت عملی اور قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی نے انہیں ایک فرض شناس پولیس افسر کے طور پر متعارف کرایا ترقی کے حوالے سے اپنے بیان میں رانا خالد روکھڑی کا کہنا تھا کہ ایمان داری، دیانت داری، مسلسل محنت اور اپنے فرائض سے وابستگی ہی کامیابی اور ترقی کا اصل راستہ ہے انہوں نے اپنی ترقی کو والدین، بزرگوں، دوستوں اور اساتذہ کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور تعاون بھی ان کی پیشہ ورانہ کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، بالخصوص آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری صاحب اور دیگر افسران کے تعاون پر اظہار تشکر کیا رانا خالد روکھڑی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئے عہدے پر بھی پہلے سے زیادہ لگن، ذمہ داری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے شہریوں کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

