LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ہوا کے شہسوار ہو تم ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ تم ہمارا پانی بند کرو گے تو ہم تمہاری سانسیں بند کر دیں گے

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ تم ہمارا پانی بند کرو گے تو ہم تمہاری سانسیں بند کر دیں گے اور پھر دنیا عالم نے دیکھا کہ ہماری پاک فضائیہ نے نام نہاد بھارت کی سانسیں بند کر دیں مئی 2025 کی جنگ فضائی افواج کی تاریخ میں پاک فضائیہ کو سر فہرست رکھے گی مستنصر حسین طارق نے کہا تھکہ نیوی سمندر گری آرمی مشقت ‘قربانی اور ایئر فورس رومانس ہے بلاشبہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اس رومانس کو اپنی خداداد صلاحیتوں سے افق کی بلندیوں تک پہنچا رکھا ہے جھپٹا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنے کے بلند آہنگ دعوے میں رنگ بھرنے کے لیےہمارے شاہینوں نے اپنی جوانیاں پیش کر کے رتبہ شہادت پایا آج دنیا عالم پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہے سکواڈرن لیڈر تنویر احمد شہید بھی ان فرذندان پاکستان میں شامل ہیں سکواڈرن لیڈر تنویر احمد نے 21 نومبر 2014 کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فضائیہ کے شہداء کی لڑی میں پرو لیا’ میں جب شہید کی ایئر فورس میں کورسز اور اسناد کو دیکھتا ہوں تومیرے یقین کو مزید پختگی ملتی ہے کہ شہید اپنےپیشہ وارانہ امور کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتے ہیں جس کا واضح مطلب ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار چاہتے انہوں نے ہر کورس میں بہتر سے بہترین کا اعزاز پایا اور اپنے سینیئرز اور کورس انسٹرکٹرز کی آنکھوں کا تارا رہےدلچسپ امر یہ ہے کہ فضاؤں کو چیرتے آسمان کی وسعتوں میں محو پرواز رہنے والے شہید کا لائف سٹائل انتہائی جداگانہ سادہ اور منفرد رہا وہ فرمانبردار بیٹا اچھا بھائی محبت کرنے والا شوہر شفیق باپ اور ذمہ دار پائلٹ ! 24 جنوری 1985 کو ساردہ کوٹلی کے کرمداد راجہ اور افتاب بیگم کے ہاں اترنے والے چاند نے علاقے بھر میں خوشی کی نوید سنائی ‘ چندے ماہتاب کا نام تنویر احمد تجویز کیا گیا بچپن کی اٹکھلیاں شرارتوں اور دل ربا باتوں میں پتہ ہی نہیں چلا اور شہید ابتدائی تعلیم کے لیے فوجی فاؤنڈیشن سکول کوٹلی میں داخل ہو گئے بنیادی اسباق کے ساتھ دیگر بچوں کی موجودگی میں تربیت اوذمہ داری نے شہید کو مزید نکھار دیا گھر میں سابق فوجی اور 65 اور 71 کی جنگ کےغازی والد اور انتہائی سگھڑ والدہ نے کر دیا ان کی تربیت سازی میں کمال کر دیا ننھیال اور ددھیال کے اعلی تعلیم یافتہ افراد نےان کی شخصیت کو مزید نکھارا 2002 میں پاکستان ایئر فورس نے شہید کو اپنی آغوش میں لیا اس طرح پی اے ایف کو بھرپورصلاحیتوں کا حامل پائلٹ میسر آگیا انہوں نے مختلف جہازوں میں تربیت اور اڑان کے سارے رنگ دیکھے اور تقریبا 1126 فلائنگ آرز پورے کیے حتی کہ وطن کا بیٹا کراچی کے قریب اپنی ابدی منزل پا گیا شہید کے مامو ں جناب پروفیسر محمّدشبیر راجہ کی تصنیف “ہوا کے شہسوار ہو تم” میں اپنی یادوں کے موتی ڈالے ہیں بلاشبہ شہدائے وطن کی سوانح حیات میںشاندار اضافہ ہے جو آنے والی نسلوں کو شہید تنویر احمد کی حیات طیبہ سے متعلق اگاہ رکھے گی بلا شبہ جناب پروفیسر محمّدشبیر راجہ کی یہ منفرد کتاب دیگر مصنفین میں انہیں منفرد اعزاز کی حامل رکھے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »