LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) معروف بزنس مین گوپانگ برادران کے اعزاز میں حاجی عطا الرحمٰن کا عشائیہ، ملک کی اہم شخصیات کی شرکت۔ ملک میں تجارت کیلے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سابق رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمٰن نے معروف انٹرنیشنل بزنس مین عرفان خان گوپانگ اور سجاد خان گوپانگ کی دبئی سے وطن آمد پر ان کے اعزاز میں اسپائس بازار، ڈی ایچ اے ملتان میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر میاں محمد جہانگیر، ڈاکٹر عفان قیصر، مہر افضل دوانہ اور طارق محمود سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

محفل میں کاروباری سرگرمیوں، بیرونِ ملک تجربات، باہمی روابط اور مختلف دلچسپی کے امور پر خوشگوار تبادلۂ خیال ہوا۔ دبئی میں گزرے وقت کی یادیں بھی تازہ کی گئیں، جبکہ مہمانوں کی وطن آمد کو دوستوں کے لیے خوشی اور ملاقات کا ایک خوبصورت موقع قرار دیا گیا۔

حاجی عطا الرحمٰن نے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ عشائیے کی یہ نشست کاروباری شخصیات اور دیرینہ دوستوں کے درمیان مضبوط سماجی روابط، باہمی احترام اور دوستی کے پائیدار رشتوں کی عکاس رہی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »