LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی شطرنج کے ننھے کھلاڑی عبدالرحمٰن سے ملاقات۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی شطرنج کے ننھے کھلاڑی عبدالرحمٰن سے ملاقات۔

بلوچستان، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا دوسری جماعت کا طالب علم اور آٹھ سال کا عبدالرحمٰن شطرنج کا باصلاحیت کھلاڑی ہے اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ عبدالرحمٰن انتہائی ذہین اور قابل بچہ ہے ننھے اور باصلاحیت بچوں سے ملاقات میرے لیے باعث مسرت ہے آئی جی نے کہا کہ میں نے عبدالرحمٰن کو شطرنج کھیلتے اور ماہر کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے دیکھا پولیس اس ننھے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کرے گی پاکستان شطرنج فیڈریشن اور دیگر متعلقہ تنظیموں اور دیگر فورمز پر عبدالرحمٰن کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی، اسلام آباد پولیس شطرنج کے ننھے کھلاڑی عبدالرحمن کیلئے باقاعدہ کوچنگ اور مالی معاونت کا بھی انتظام کرے گی، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے یہ بچہ ایک دن اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرے گا، ان باصلاحیت بچوں کو دفتر مدعو کرنے کا مقصد مستقبل میں انکی بھرپور سرپرستی معاونت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسلام آباد پولیس آٹھ سالہ عبدالرحمن کو شطرنج کے مقابلوں میں شرکت کے لیے مکمل مالی معاونت بھی فراہم کرے گی،آئی جی کا ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کو ان بچوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں متعارف کرانے پر خراجِ تحسین۔آئی جی نے ننھے کھلاڑیوں کو تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ ننھے بچوں نے اسلام آباد پولیس کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور پولیس امور کی انجام دہی کا جائزہ لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »