LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد، سی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا، سی پی او نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور تاثرات قلمبند کیے، شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں،جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سی پی او نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ہدایات دیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی اولین ترجیح ہوگی، شہریوں کی سہولت کے لیے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں گے، شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »