راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی اوراولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کے اعزاز میں ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں الوداعی تقریب کا انعقاد
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی اوراولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کے اعزاز میں ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کا گزشتہ روز تبادلہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کیا گیا۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے حسن مشتاق سکھیرا کی بطورسی پی او راولپنڈی خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، دیانت داری اور بہترین انتظامی و پولیسنگ امور کو سراہا۔آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا کہ حسن مشتاق سکھیرا نے بطور سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیئے۔ ان کی تعیناتی میں ضلع راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔آرپی او بابر سرفراز الپا نے مزید کہاےء کہ پولیس سروس میں تبادلے اور نئی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ سفر کا حصہ ہیں، تاہم افسران کی اچھی کارکردگی اور مثبت خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔ حسن مشتاق سکھیرا نے اپنی تعیناتی کے دوران محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے جذبے کو بھی مقدم رکھا۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے حسن مشتاق سکھیرا کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور محنت سے محکمہ پولیس کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیں گے۔تقریب کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے حسن مشتاق سکھیرا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

