ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آپ کے مسائل کا حل آپکی دہلیز پر، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
Share
ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آپ کے مسائل کا حل آپکی دہلیز پر، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنر ہزارنے ڈیجیٹل کھلی کچہری کے زریعیخانپور کے عوام کے مسائل سنیں اورایک ہفتے کے اندر مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی
اوورلوڈنگ گاڑیوں اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو ذہنی کوفت سے بچایا جاسکے، جہانزیب نذیر خان
جعلی پلاٹ الائٹمنٹ پر ڈی آئی جی ہزارہ کا نوٹس، چوبیس گھنٹے کے اندر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ
قبضہ مافیا گروہوں اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، ریونیو ریکارڈ کے مطابق لوگوں کے زمین و جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگزار کروائیں جائے، شاہ رخ علی خان
صحافی کی شکایت پر شفاف انکوائری کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ کی ڈی پی او ہریپور کو ہدایات
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ جہانزیب نذیر خان اور کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی خان کا عوامی خدمت کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری، ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنر ہزارہ نے ڈیجیٹل کھلی کچہری کے زریعے ضلع ہری پور کے سرکل خانپور کے عوام کے مسائل سنیں۔ دونوں افسران نے عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں جو مسائل فورا حل کرنے کے ہیں انہیں دو دن کے اندر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حل کیا جائے اور جو دیگر شکایات ہے انکا حل کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ہزارہ جہانزیب نذیر خان نے ڈی پی او ہریپور تیمور خان اور ڈی ایس پی خانپورسعید یدون کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوورلوڈنگ گاڑیوں کیخلاف ایکشن لیا جائے اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کو پابند کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو ذہنی کوفت سے بچایا جاسکے۔
صحافی کے شکایت پر ڈی آئی جی ہزارہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہریپور کو ہدایات دی کہ اس مسئلہ کی مکمل شفاف انکوائری کی جائے اورایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔
ایک شہری نے شکایت کی کہ اسکے کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر جعلی دستخط کرکے ایک پلاٹ کی الاٹمنٹ کی گئی جو کہ غیر قانونی ہے جس پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی ایس پی خانپور کو ہدایات دی کہ ان مسئلہ کی فوری انکوائری کی جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرکے رپورٹ دی جائے۔
کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی خان نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا گروہوں اور تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اے سی خانپور کو ہدایات دی کہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق لوگوں کے زمین و جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگزار کروائیں اور ایسے گروہوں اور عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اے سی خانپور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خانپور ڈیم پر کشتی بانوں اور پیراگلائیڈنگ کو درپیش مسائل کی فوری انکوائری کی جائے اور اس میں مرتکب سرکاری اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔
ڈی آئی جی ہزارہ جہانزیب نذیر خان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مسائل براہِ راست سنے جا سکیں، ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کی جا سکیں اور شکایات پر ہونے والی پیش رفت کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر ازالہ ہزارہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

