LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ گولڑہ کے علاقے میں نجی سلاٹر ہاؤس سے گدھوں سمیت کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ گولڑہ کے علاقے میں نجی سلاٹر ہاؤس سے گدھوں سمیت کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد، کارروائی کے دوران موقع سے 12 زندہ گدھے، 5 کتے، 17 کچھوے، ایک مردہ گدھا، ایک گیدڑ اور ایک پینگولین برآمد کیے گئے۔ موقع پر سے 800 کلو گوشت بھی ملا، جس کی ترسیل کا ریکارڈ موجود نہیں تھا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اینڈ سیفٹی کے ویٹنری سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد شہزاد ارشد ہمراہ کاشف حسین اور زاہد حسین، ڈیری سپیشلسٹ حسن عزیز،لیب اسسٹنٹ محمد بلال اور لیب اسسٹنٹ نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ گولڑہ کی حددو نزد ڈیرہ حیات سیکٹر ڈی/ 14 میں واقع مکان پر کاروائی کی۔ جہاں گدھے کے گوشت کی تیاری اور سٹوریج کے شواہد پائے گئے مندرجہ بالا جگہ پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گولڑہ پولیس ٹیم کی موجودگی میں وزٹ کیا دوران چیکنگ موقع سے 800 کلو حرام گوشت پشمول 12 عدد زندہ گدھے، ایک عدد مردہ گدھا ،پانچ عدد زندہ کتے، 17 زندہ کچھوے، چارعدد مردہ کچھوے،ایک گیدڑ، ایک زندہ پینگلولین موقع پر پایا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق مزید براں گوشت اور گدھے کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ موقع سے نہیں ملا اور نہ ہی ضلعی گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ کسی اجازت نامہ کا ریکارڈ ملا۔ جس کے بعد حرام گوشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور زندہ جانوروں کو حکام بالا کے احکامات کے مطابق وائٹ لائف والوں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مکان میں موجود تجوری حوالہ پولیس تھانہ گولڑہ کردی گئی اور مذکورہ جگہ کو سیل کر دیا گیا حرام شدہ گوشت کی تیاری کی جگہ پر ظاہر چینی نما شخص جس کا نام XUDACHAO ویزا ریفرینس. 88006257055 پاسپورٹ نمبر. ER 4244458 کیا ریکارڈ موقع سے ملا جبکہ مکان میں بظاہر کسی اور شخص کی موجودگی نہیں ملی۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »