LOADING

Type to search

National

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) مفتی طارق محمود عظیمی کے ہاتھ پر ایک ہی خاندان کے تین افراد نے اسلام قبول کر لیا اس موقع پہ حضرت مولانا شفیق الرحمن صاحب اور بھائ عبدالغفار صاحب بھی موجود تھے

Share

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹرسٹ کالونی رحیم یار خان میں واقع جامعہ رحیمیہ دارالتجوید میں ایک مسیحی خاندان کے تین افراد نے معروف عالمِ دین مفتی طارق محمود عظیمی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر دینِ اسلام قبول کر لیا۔ قبولِ اسلام کرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی کمسن بچی شامل ہیں۔

اس موقع پر نو مسلم افراد کے نئے اسلامی نام بھی رکھے گئے، جن کے مطابق شوہر کا نام نقاش احمد، اہلیہ کا نام آسیہ بی بی جبکہ ان کی بچی کا نام عائشہ بی بی تجویز کیا گیا۔ قبولِ اسلام کے بعد مفتی طارق محمود عظیمی نے شرعی اور اسلامی طریقے کے مطابق نقاش احمد اور آسیہ بی بی کا نکاح بھی دوبارہ پڑھایا۔

تقریب کے اختتام پر مفتی طارق محمود عظیمی نے نو مسلم خاندان کو دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ کیا، جبکہ اس موقع پر موجود علمائے کرام اور دیگر افراد نے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی مجلس کے اختتام پر مولانا شفیق الرحمن صاحب نے نومسلم خاندان کی استقامت کے لیے خصوصی دعا کروائ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »