اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کے خواتین کو بااختیار بنانے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے اقدامات جاری
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کے خواتین کو بااختیار بنانے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے اقدامات جاری ۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا فری سکوٹی ٹریننگ پروگرام کا دورہ، زیرِ تربیت خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے فری سکوٹی ٹریننگ پروگرام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین کو فراہم کی جانے والی مفت سکوٹی ٹریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اور زیرِ تربیت خواتین سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کو محفوظ اور خودمختار سفری سہولیات فراہم کرنا اور انہیں بااعتماد انداز میں نقل و حرکت کے مواقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔فری سکوٹی ٹریننگ پروگرام کا مقصد خواتین کو سفری اعتبار سے خودمختار بنانا، ان میں اعتماد پیدا کرنا اور انہیں محفوظ انداز میں سفر کرنے کے قابل بنانا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کو ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار اور اس کی قانونی و عملی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔آگاہی سیشن کے دوران طلبہ کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، محفوظ سفری عادات اپنانے اور سڑک پر اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنانے کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس تعلیمی اداروں اور مختلف عوامی مقامات پر آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں اور خواتین میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ محفوظ سفری ماحول کے فروغ اور ذمہ دارانہ ٹریفک کلچر کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے





