LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس میں ریکروٹمنٹ فیز ٹو کے تحت بھرتیوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں امیدواروں کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس میں ریکروٹمنٹ فیز ٹو کے تحت بھرتیوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں امیدواروں کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔ بھرتی کے تمام مراحل کو شفاف، منظم اور مقررہ ضابطہ کار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے سینئر پولیس افسران خود مختلف ٹیسٹ سینٹرز میں انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق اور اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ نے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بھرتی کے تمام مراحل ان کی نگرانی میں مقررہ ضابطہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور امیدواروں کے لیے تمام ضروری انتظامات برقرار رکھے جائیں۔اسی طرح اے آئی جی آپریشنز شعیب مسعود کوئٹہ ٹیسٹ سینٹر میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ سمیت سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بھرتی کے تمام مراحل میرٹ، شفافیت اور طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین کراچی ٹیسٹ سینٹر میں بھرتی کے عمل اور انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو تمام مراحل منظم انداز میں اور میرٹ کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دوسری جانب ایس پی خالد محمود اعوان سکھر ٹیسٹ سینٹر میں بھرتی کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ امیدواروں کو ٹیسٹ کے مراحل میں سہولت فراہم کی جا سکے اور تمام انتظامات مؤثر انداز میں برقرار رہیں۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹیسٹ سینٹرز پر امیدواروں کی منظم آمد و رفت، فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے انعقاد، سکیورٹی، انتظامی معاونت اور متعلقہ عملے کے درمیان رابطہ کاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سینئر افسران تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ بھرتی کا عمل کسی رکاوٹ کے بغیر مکمل ہو اور ہر امیدوار کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ریکروٹمنٹ فیز ٹو کے تمام مراحل مقررہ معیار، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے تحت مکمل کیے جائیں گے، جبکہ اس عمل کی نگرانی کے لیے افسران اور متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »