LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈپٹی ڈی آئی جی علی وسیم نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈپٹی ڈی آئی جی علی وسیم نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران و جوان اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ پوری فورس کو مزید بہتر انداز میں عوامی خدمت کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، ان کے جائز مسائل کا بروقت حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی بھی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر حل اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور تمام درخواستوں پر بلاامتیاز میرٹ کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزتِ نفس کے تحفظ، پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے پرعزم ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »