LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی ‘فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی’ایڈمرل نوید اشرف، این آئی، این آئی (ایم)، ٹی بی ٹی، چیف آف نیول اسٹاف نے بطور مہمانِ اعزاز تقریب میں شرکت کی اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہمراہ مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں اور تمغے دیے’اس مقابلے میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز (بشمول سندھ اور پنجاب رینجرز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس) کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور عام شہریوں کی ٹیموں سمیت 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا’چوتھی انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے چیمپئن شپ ٹرافی جیتی۔ پاکستان آرمی کے ‘آرمی مارکس مین شپ یونٹ’ نے ‘پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ’ اپنے نام کیا۔فوجی شوٹنگ کے سب سے بڑے اعزاز، ‘ماسٹر ایٹ آرمز’ ٹرافی (ڈولی کپ) سے پنجاب رجمنٹ کے حوالدار فضل الرحمان کو نوازا گیا۔ پنجاب رجمنٹ نے ‘یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ’ اور ‘انفنٹری اسکواڈ میچ’ میں بھی کامیابی حاصل کی ‘شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے، فیلڈ مارشل نے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درستگی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا ایک پیشہ ور فوجی کی پہچان ہے، اور چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو ہونا چاہیے اس سے قبل، آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »