راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سابق انٹرنیشنل فٹبالر و ایگزیکٹو ممبر پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) عابد حسین کو یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس(جی ہاں) ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ راولپنڈی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سابق انٹرنیشنل فٹبالر و ایگزیکٹو ممبر پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) عابد حسین کو یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس(جی ہاں) ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ راولپنڈی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے متفقہ طور پر عاب حسین کو اعزازی چیئرمین مقرر کرنے کیلئے قرارداد منظور کی، جس پر انہوں نے یہ عہدہ قبول کرلیا۔ اس موقع پر عابد حسین نے کہاکہ یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت اور خصوصاََ کھیلوں کے فروغ کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہی ہے، انشاء اللہ بطور چیئرمین نوجوان نسل کو کھیلوں کی سہولیات سمیت زیادہ سے زیادہ مثبت سرگرمیوں اور مقابلوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف نوجوانوں کو سہولیات اور مواقع ملیں تو وہ دنیا کے ہر میدان میں سبزہلالی پرچم سربلند کر سکتے ہیں۔

