LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری بھرپور شرکت ہی ہماری کامیابی ہے۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری بھرپور شرکت ہی ہماری کامیابی ہے۔ ہمارے منشور اور بیانیے کو دیکھ کر اہم سیاسی و سماجی رہنما روزانہ کی بنیاد پر ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ جو ہماری عوامی مقبولیت کی بھی ایک واضح مثال ہے۔ یہ بات انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے مختلف اہم سماجی و سیاسی شخصیات کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پارٹی میں یو سی 28 مغلاں سے اسد مغل۔ سید ظہیر الحسن شاہ۔ راجہ کامران۔ سردار اسامہ اکرم۔ شبیر بخاری۔ خان آفریدی۔ خواجہ نثار اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ جبکہ ملک شجاع۔ ابرار احمد یاد۔ امجد علوی ۔بابر ہاشمی اور ڈاکٹر شکیل کی قیادت میں ایک وفد نے بھی پارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ بعد ازاں راول فاؤنڈیشن اور چغتائی ڈینٹل اسٹوڈیو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ جس میں طبی شعبے میں تعاون اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ بھی کیا گیا۔یہ معاہدہ چغتائی ڈینٹل کے راشد چغتائی اور راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کے درمیان ہوا اور اس موقع پر مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ وفد سے ملاقات۔ پارٹی میں شمولیت اور مفاہمت کی یادداشت کی الگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم صحت کی سہولیات بغیر اقتدار کے بھی دے رہے ہیں۔ جس کی واضح مثال ہماری عوامی صحت کارڈ کی سہولت ہے۔ اور ہم اس کو اب وسیع کر رہے ہیں۔ تعلیم۔ فنی تعلیم۔ روزگار اور صحت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ اور ہمارا ایک ہی نعرہ ہے وعدہ نہیں عمل۔ اس پر ہی ہم عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام اہم شخصیات کو مبارکباد دی۔ اور کہا کہ آپ سے مجھے یہی توقع ہے کہ آپ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پارٹی کو تمام امیدواروں کو ہر وارڈ سے الیکشن جتائیں گے۔ پارٹی میں شامل ہونے والی اہم شخصیات نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین اور پارٹی کے منشور و بیانیے اور سابقہ کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پارٹی میں اس لیے شامل ہوئے ہیں کہ یہ بغیر اقتدار کے بھی ہر شعبے میں ڈلیور کر رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »