LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس اور 17-بی کے رہائشیوں کی روڈ سیفٹی واک، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس اور 17-بی کے رہائشیوں کی روڈ سیفٹی واک، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے رہائشیوں کے اشتراک سے روڈ سیفٹی آگاہی واک کا انعقاد کیا، جس کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔واک کے دوران شہریوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال، ٹریفک اشاروں کی پابندی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ روڈ سیفٹی سے متعلق پیغام کو زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور محفوظ سفر کے شعور کو فروغ دینے کے لیے مختلف آگاہی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »