LOADING

Type to search

National

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی لیکچر، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت

Share

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ اور اعلیٰ حکام کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کے لیے خصوصی روڈ سیفٹی آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، مقررہ رفتار برقرار رکھنے، محفوظ طریقے سے اوورٹیکنگ، مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

لیکچر کا مقصد ڈرائیورز میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے شعور کو فروغ دینا، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر اڈہ مینیجرز اور ٹرانسپورٹ مالکان کو بھی ہدایت کی گئی کہ پبلک سروس گاڑیاں صرف مجاز اور لائسنس یافتہ ڈرائیورز کے حوالے کی جائیں اور کلینر، ہیلپر یا کسی بھی غیر مجاز شخص کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہریوں کے محفوظ سفر اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے آگاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »