اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری احکامات
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری احکامات۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔




