LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ویلڈن ٹیم حسن مشتاق سکھیرا سی پی او راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کا ھمراہ پولیس ٹیم گزشتہ 22 گھنٹوں کے دوران تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں 2 پولیس مقابلے

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کی سربراہی میں 1/11/2026 کو تربیلا روڈ پر کی جانے والی ناکہ بندی کے دوران 3 ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہو گئے گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک اسلحہ کے زور پر چھینا ہوا موٹرسائیکل برآمد ہوا اور اسلحہ برآمد ہوا ۔

جبکہ 2/11 کو انہیں بھاگے ہوئے ڈاکوؤں نے اپنے ایک اور ساتھی کی مدد سے کچھ دن پہلے اسلحہ کے زور پر چھینئ ہوئی گاڑی کو اڈیالہ روڈ سے موٹروے جانب پشاور گزارنے کی کوشش کی جہاں دوبارہ پولیس ٹیم کے ساتھ فائرنگ ہوئی پولیس ٹیم نے الرٹ رھتے ھوئے مناسب حکمت عملی کے باعث گزشتہ رات بھاگ جانے والے ڈاکو اسلحہ کے زور پر چھینی ہوئی گاڑی ،اسلحہ سمیت شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔

3 رکنی گینگ نے صدر بیرونی، سول لائن ، دھمیال ۔ مورگاہ میں اسلحہ کے زور پر بیشمار واردات کی ہیں ۔ گرفتار افراد سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ھے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »