پشاور/اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا دورۂ پشاور’ خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات اور سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست’
Share
پشاور/اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا دورۂ پشاور’ خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات اور سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست’ ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال ‘ طلبہ کی جانب سے روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ کے ساتھ ملکی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو’ آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، پختون قوم اور خیبرپختونخوا پولیس کی پاکستان کے لیے لازوال قربانیوں کا پورا ملک معترف ہے’نوجوان نسل کا پاک فوج پر اعتماد اور وطن کی سلامتی کے لیے ان کا جذبہ قابلِ تحسین ہے، دشمن قوتوں اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو باہمی اتحاد اور قانون کی بالادستی کے ذریعے ناکام بنائیں گے، نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور دفاعِ وطن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سٹوڈنٹس نے کہا ” اس اہم نشست سے ہمیں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی درست وجوہات اور اس کے مثبت اثرات کو سمجھنے کا موقع ملا، اس نشست کے انعقاد سے ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی ملی ہے، اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پر ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں

