اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مزید جدید اور فعال بنانے کا فیصلہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مزید جدید اور فعال بنانے کا فیصلہ
میٹنگ کے دوران کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کو مزید فعال، جدید اور عوام دوست بنانے، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، ڈیٹا سیکیورٹی اور شہریوں کی جانب سے درج کرائی جانے والی ڈیجیٹل شکایات کے فوری اور بروقت ازالے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد ہوا،میٹنگ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)، آئی ٹی ٹیم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کو مزید فعال، جدید اور عوام دوست بنانے، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، ڈیٹا سیکیورٹی اور شہریوں کی جانب سے درج کرائی جانے والی ڈیجیٹل شکایات کے فوری اور بروقت ازالے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے سی ایم ایس اور آئی ٹی ٹیم کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے 100 فیصد ڈیجیٹل اندراج، شفاف مانیٹرنگ، بروقت رسپانس اور فیڈ بیک سسٹم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ سائلین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے مزید کہا کہ سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال ناگزیر ہے۔ این سی سی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کر کے عوام کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈائریکٹر جنرل نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے حل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا




