ٹیکسلا،واہ کینٹ (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
Share
ٹیکسلا،واہ کینٹ (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت وفاقی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے کوآرڈینیٹر ملک وسیم شہزاد گجر نے کی،ریلی میں سابق کونسلر بلدیہ ٹیکسلا طاہر محمود طاہری،شیخ قیصر رسول سمیت سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات،طلباء اور شہریوں نے شرکت کی،اس موقع پر ملک وسیم شہزاد گجر نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے،بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے،جبکہ کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے۔

