راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایڈمنسٹریٹر اسد شیرازی کا اچانک دورہ اے بلاک وائیلیشن ختم ۔ تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ رعائت نہیں ہو گی دکاندار اپنے بقایا جات فوری جمع کروائیں کاروبار بڑھے گا ۔ اسد شیرازی ۔
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایڈمنسٹریٹر اسد شیرازی کا اچانک دورہ اے بلاک وائیلیشن ختم ۔ تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ رعائت نہیں ہو گی دکاندار اپنے بقایا جات فوری جمع کروائیں کاروبار بڑھے گا ۔ اسد شیرازی ۔
مختلف بلاکوں میں وائلیشن کرنے والے دکانداروں کو موقع پر تنبیع کی اور وائلیشن کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اڈہ ایڈمنسٹریٹر
بحکم ریٹائرڈ کیپٹن ندیم ناصر کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹرانسپورٹ سیکرٹری آر ٹی اے و ایڈیشنل ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی اسد شیرازی نے جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی کے مختلف بلاکوں کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانداروں سے بات چیت کی جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی کے تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور ٹرانسپورٹ و تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے تاجروں کو بہتری کی یقین دھانی بھی کروائی مزید تفصیلات میں ایڈمنسٹریٹر اسد شیرازی نے مختلف بلاکوں میں وائلیشن کرنے والے دکانداروں کو موقع پر تنبیع کی اور وائلیشن کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تمام دکانداروں کو 4 فٹ سے آگے تجاوزات بارے زور دیتے ہوئے کہا کہ دی جانے والی سہولیات وقتی ہیں جلد سے جلد شٹر گیٹ تک واپسی بھی ممکن بنانی ہے اے بلاک کے درمیان سابق گزرنے والے نالہ کو دوبارہ سے بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واسا و آر ڈبلیو ایم سے فوری کام کریں تاکہ بارشوں کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکے تاجر نمائندگان صدر فیصل عباسی صدر اے بلاک غالب سواتی سے ملاقات کے دوران اسد شیرازی نے کہا کہ کہ تمام تاجروں کو بھی سمجھائیں کہ وہ اپنے بقایا جات فوری جمع کروائیں تمام تاجروں اور دیگر ذمہ داروں سے ہمیشہ ہمارا تعاون رہیگا لیکن جائز طریقہ سے اسد شیرازی سیکریٹری آر ٹی اے و ایڈیشنل ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر ودھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کے احکامات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کے اقدامات پر کام کر رہے ہیں بہت جلد عوام کو ایک انٹرنیشل جی بی ایس مہیا ہو گا جہاں تمام سفری سہولیات ٹکٹ گھر مسافر خانہ اور دیگر سہولیات میسر ہونگی انہوں نے کہا کہ جتنے بھی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ہیں وہ اندر لائیں گے جنرل بس سٹینڈ کی رونقیں بحال ہونگی اور تاجروں ک کاروبار بھی بہترین ہو گا انہوں نے تاجروں کو تنبیع کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ میں جتنے بھی تاجر ہیں انہیں چاہیے کہ وہ پسنجر کے معیار کے مطابق تمام اشیاء رکھیں تاکہ خریداری کے عمل بڑھے انہوں نے ہائیڈل پارک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ اولین ترجیع ہے دکاندار اور ٹرانسپورٹرز پریشان نہ ہوں اڈہ پیرودھائی میں کاروبار ہم لائیں گے ہم معاملات کی بہتری پر آفیسران بالا کی مشاورت سے کام کر رہے ہیں جس سے اڈہ پیرودھائی کا ریونیو بھی بڑھے گا ۔

