LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کا کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کا کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس آپریشنز اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا۔جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے اور پولیس کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطے اور باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (4C) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس آپریشنز اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ پولیس کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطے اور باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے جرائم کی روک تھام، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔بعد ازاں، آئی جی اسلام آباد نے مختلف برانچز کے انچارجز کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں برانچز کی کارکردگی، دفتری امور اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں، سرکاری امور کو بروقت مکمل کریں اور دفتری معاملات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے باہمی رابطے اور مؤثر ٹیم ورک کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری بھی منعقد کی، جہاں شہریوں نے براہ راست اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، تمام معاملات کو میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے اردل روم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے سروس سے متعلق اور ذاتی مسائل بھی براہ راست سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اہلکاروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ انہیں پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، انتظامی امور میں بہتری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مؤثر پولیسنگ، میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت اسلام آباد پولیس کی بنیادی ترجیحات ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »