LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او خالد یار نے کہا ہے کہ تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، جوئے کے اڈوں اور جسم فروشی کا کاروبار کرانے والوں کے خلاف گرفتاریاں اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او خالد یار نے کہا ہے کہ تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، جوئے کے اڈوں اور جسم فروشی کا کاروبار کرانے والوں کے خلاف گرفتاریاں اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او نے واضح کیا کہ تھانے میں ٹاؤٹوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں تھانے میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں تعینات کسی بھی ملازم کے بارے میں کرپشن کی شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ایس ایچ او خالد یار نے گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے اپنے موقف میں ہوئے کہا کہ تھانے میں کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف کرپشن کی شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم یا کرپشن سے متعلق کوئی بھی ٹھوس معلومات یا شکایت تھانے میں درج کرائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »