LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سامان آتش بازی فروخت کرنے والے”سفید پوشوں” کے خلاف تھانہ گنج منڈی کے ایس ایچ او اور انکی ٹیم کی بھرپور پیشہ ورانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سامان آتش بازی فروخت کرنے والے”سفید پوشوں” کے خلاف تھانہ گنج منڈی کے ایس ایچ او اور انکی ٹیم کی بھرپور پیشہ ورانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس ایچ او گنج منڈی وحید احمد نے بتایا کہ علاقے میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف ابتک کی بھرپور کاروائیاں میں57 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے کاروائیوں میں لاکھوں مالیت کا سامان آتش بازی ضبط کیا گیا علاقہ میں غیر قانونی ڈوروں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او گنج منڈی نے بتایا کہ تھانے کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد جاری ہے تاجروں، گھروں ،گودام ، دینی مدرسوں، ہوٹلوں کمروں،اور بیٹھکوں میں مقیم طالب علموں، پرائیویٹ ملازم، مزدور دیہاڑی دار طبقہ اور غیر ملکیوں کے کرایہ داری کوائف کا اندراج اور تصدیقی مراحل پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے،ایس ایچ او گنج منڈی کے مطابق تھانہ کی حدود میں سرقہ، راہزنی ڈکیتی،اور نقب زنی کے واقعات، جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں اور جرائم کی روک تھام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیمیں تھانے کی حدود میں بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »